فیروزہ لاشاری جیکب آباد سے انتخاب لڑنے والی پہلی کم عمر خاتون

فیروزہ لاشاری کے خاندان کا شمار بھی علاقے میں موجود ان ہزاروں خاندان میں ہوتا ہے جو اپنی محنت سے کما کر کھاتے ہیں


News Agencies July 18, 2018
فیروزہ لاشاری کے خاندان کا شمار بھی علاقے میں موجود ان ہزاروں خاندان میں ہوتا ہے جو اپنی محنت سے کما کر کھاتے ہیں فوٹو : فائل

سندھ کے ضلع جیکب آباد کے صوبائی حلقے پی ایس2 سے پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شہید بھٹو کی جانب سے ایک خاتون کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

اس حلقے سے پی پی شہید بھٹو کی نوجوان امیدوار فیروزہ لاشاری تجربہ کار، بااثر اور امیر سیاستدانوں کا مقابلہ کریں گی، حال ہی میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور سے گریجویشن مکمل کرنے والی فیروزہ لاشاری کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ شمالی سندھ کے 3 اہم اضلاع جیکب آباد، شکارپور اور کندھ کوٹ ایٹ کشمور سے بھی عام نشست پر انتخاب لڑنے والی پہلی خاتون ہیں۔

یہی نہیں بلکہ حیران کن طور پر وہ اپنی پارٹی کی بھی واحد خاتون امیدوار ہیں کیونکہ اس بار ان کی پارٹی کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو بھی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہیں، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی فیروزہ لاشاری کے خاندان کا شمار بھی علاقے میں موجود ان ہزاروں خاندان میں ہوتا ہے جو اپنی محنت سے کما کر کھاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں