دبئی میں شاہین ایئر کے مسافر دربدر ہو گئے

مسافروں نے پاکستانی قونصل جنرل اور پاکستانی سفیر سے گزارش کی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔


دبئی میں شاہین ایئر کے مسافر دربدر ہو گئے فوٹو: فائل

پاکستان کی نجی شاہین ایئر لائن نے حج آپریشن کی وجہ سے عرب امارات میں فلائٹ آپریشن بند کر دیا جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر خوار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ سیلز اور مارکیٹنگ اسٹاف کا رویہ انتہائی نامناسب ہے، کسٹمرز کو کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہے ہیں، مسافروں کو نہ تو ٹکٹ کی رقم واپس کی جا رہی ہے اور نہ ہی ٹکٹ تبدیل کروائے جا رہے ہیں حالانکہ انٹرنیشنل قانون کے مطابق ایئر لائن کی ذمے داری ہے کہ وہ مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچائے۔

مسافروں نے پاکستانی قونصل جنرل اور پاکستانی سفیر سے گزارش کی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں