ہنگو میں لیگی رہنما کے گھر دھماکا چاقو سے 12 سالہ بچہ قتل

عارف خان بنگش کے حجرے کی دیوار میں شگاف پڑ گیا ،بچوں کی لڑائی میں عبداﷲ چل بسا

عارف خان بنگش کے حجرے کی دیوار میں شگاف پڑ گیا ،بچوں کی لڑائی میں عبداﷲ چل بسا ۔ فوٹو فائل

LONDON:
ہنگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے گھر میں دھماکا، چاقو کے وار سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، تین افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوگئے، ڈاکو 8 لاکھ روپے کی نقدی لیکر فرار ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق طورہ وئی میں ن لیگ کے رہنما عارف خان بنگش کے رہائشی مکان کے حجرہ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں حجرہ کی چار دیواری میں شگاف پڑ گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، ہنگو گل باغ میں بچوں کی لڑائی میں چاقو کے وار سے بارہ سالہ عبداﷲ چل بسا ، ہنگو ٹل روڈ پر موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم میں تین افراد زخمی ہوگئے کوہاٹ ہنگو آنیوالی میڈیسن کمپنی کی گاڑی میں سوار ملازمین سے نامعلوم افراد نے آٹھ لاکھ روپے چھین لیے۔
Load Next Story