پاکستان سے لڑنے کیلئے افغان اہلکاروں کا حکومت سے جدید ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ

پاکستان سےلڑنے کےلئے ہمارے حوصلے بہت بلند ہیں لیکن ساتھ ہی ہمیں جدید ہتھیاروں کی بھی ضرورت ہے، افغان سیکیورٹی اہلکار


Reuters May 09, 2013
ہمارے سپاہی مارٹرز اور مشین گنز سے لیس ہیں جس کی وجہ سے ہمارے لئے پاکستان کے بھاری ہتھیاروں اور ٹینکرز کا مقابلہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے، افغان کمانڈر فوٹو: رائٹرز

پاک افغان سرحد پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان سے لڑنے کے لئے افغان حکومت سے جدید ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے گاشتہ میں تعینات پولیس کمانڈر بخت جمال اسحاق زئی نے کہا کہ ان کے سپاہی مارٹرز اور مشین گنز سے لیس ہیں جس کے باعث ہمارے لئے پاکستان کے بھاری ہتھیاروں اور ٹینکرز کا مقابلہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گاشتہ کی سرحد پر پاکستان کی 12 چیک پوسٹیں قائم ہیں جب کہ افغانستان کی صرف 3 ہیں۔ پاک افغان سرحد پر تعینات افغان اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان سے لڑنے کے لئے ہمارے حوصلے بہت بلند ہیں لیکن ساتھ ہی ہمیں جدید ہتھیاروں کی بھی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا جب کہ پاکستان کے 2 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو ئے ، فائرنگ کے ان واقعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس دوران پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں