بھارت میں ایک اور پاکستانی قیدی عبد الجبار پر قاتلانہ حملہ حالت تشویشناک

2 بھارتی قیدیوں نے عبد الجبار پر بلیڈ سے گردن اور سر پر وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک May 09, 2013
جیل انتظامیہ نے بدنامی سے بچنے کے لئےانہیں اسپتال منتقل کرنے کے بجائے جیل ہی میں رکھا ہوا ہے جس سے ان کی حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

بھارت کی تہاڑ جیل میں پاکستانی قیدی عبد الجبار پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی تہاڑ جیل میں قید پاکستانی قیدی عبد الجبار پر قتل کی سزا کاٹنے والے 2 قیدی رنجیت اور اجے کمار نے بلیڈ سے گردن اور سر پر وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تاہم جیل انتظامیہ نے بدنامی سے بچنے کے لئےانہیں اسپتال منتقل کرنے کے بجائے جیل ہی میں رکھا ہوا ہے جس سے ان کی حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔


دوسری جانب عبد الجبار کے گھر والے اس وحشیانہ تشدد کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کافی پریشان ہیں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


لاہور سے تعلق رکھنے والے عبد الجبار 2004 میں وزٹ ویزے پر بھارت گئے تھے تاہم ویزے کی معیاد ختم ہونے انہیں روایتی طور پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرکے نیو دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا اور 3 سے 4 سال کی سزا سنائی گئی لیکن 9 سال گزرنے باوجود انہیں اب تک رہا نہیں کیا گیا۔


واضح رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں قید پاکستانی قیدی ثنا اللہ پر بھی کلہاڑی سے وحشیانہ تشدد کیا گیا تھا جس سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھی لیکن کئی روز بھارت کی چندی گڑھ میں زیر علاج رہنے کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح دم توڑ گئے تھے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں