جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے میں اسٹیج ٹوٹنے سے سراج الحق گرگئے

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام قائدین و عہدیداران محفوظ رہے


یاسر علی July 18, 2018
اسٹیج پر جماعت اسلامی کے متعدد رہنما موجود تھے فوٹو:ایکسپریس

PESHAWAR: قبائلی ضلع مہمند میں جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا تاہم امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق و دیگر عہدیداران محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع مہمند میں جماعت اسلامی کا انتخابی جلسہ جاری تھا کہ لکڑیوں کے ٹیبل سے بنا اسٹیج گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی کے باعث وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا جس سے اسٹیج پرموجود تمام افراد گر گئے۔

اسٹیج پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان، مجلس عمل کے علاقائی قائدین و عہدیداران موجود تھے۔خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام قائدین و عہدیدران محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد اعلان کیا گیا کہ جلسہ منسوخ نہیں کیا جائے گا اور تمام افراد پنڈال میں موجود رہیں، اسٹیج کے ٹوٹے پھوٹے سامان کو ایک طرف کرکے متاثرہ مقام کو خالی کرلیا گیا ہے اور سراج الحق سمیت دیگر قائدین شرکاء سے خطاب کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں