آصف زرداری کو شکست دینے کیلیے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے متحد ہوگئے
ایم کیو ایم کے عبدالرؤف صدیقی جی ڈی اے کے نامزد امیدوار سردار شیر محمد رند کے حق میں دستبردار ہوگئے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 نوابشاہ پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو شکست دینے کے لیے ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کو نواب شاہ میں ٹف ٹائم دینے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ایک ہوگئے، این اے 213 سے پی پی کے امیدوار آصف زرداری کے مدمقابل سے ایم کیو ایم کے عبدالرؤف صدیقی جی ڈی اے کے نامزد امیدوار سردار شیر محمد رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل سے خارج
قومی اسمبلی کی اس نشست پر سردار شیر محمد رند جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جب کہ نواب شاہ کی صوبائی نشست پی ایس 38 پر جی ڈی اے ایم کیو ایم کی حمایت کرے گی اور ایم کیو ایم کے امیدوار نعیم اختر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی این اے 244 کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔