ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی بابر اعظم کی تنزلی

ٹاپ 5 بولرز میں حسن علی کا تیسرا نمبر ، عثمان شنواری کی بھی ترقی

جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کےساتھ تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں فوٹو: فائل

آئی سی سی کی نئی پلیئرز ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کی ترقی ہوئی ہے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔


بیٹنگ میں ویرات کوہلی نے کیریئر بیسٹ 911 پوائنٹس کےساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے، بھارت کے خلاف سیریز میں مین آف دی میچ قرار پانے والے جوئے روٹ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کےساتھ تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں، روہت شرما بدستور چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ڈیوڈ وارنر 2 درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں، راس ٹیلر ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ فخر زمان 14 درجے ترقی کے ساتھ 24 ویں جبکہ 6 ون ڈے کھیلنے والے امام الحق 70 درجے بہتری کے ساتھ 94 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹاپ 5 بولرز کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جسپریت بمراہ پہلے، راشد خان دوسرے، پاکستانی پیسر حسن علی تیسرے، ٹرینٹ بولٹ چوتھے اور جوش ہیزل ووڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ کلدیپ یادیو 8 درجے کی لمبی چھلانگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ عثمان شنواری 66 درجے آگے آتے ہوئے 94 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
Load Next Story