ابرارالحق کو کرنٹ لگ گیا

کرنٹ لگنے پر ابرار الحق نے مائیک جھٹکے سے پھینک دیا۔


ویب ڈیسک July 18, 2018
ابرار الحق انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے،فوٹو: اسکرین گریب

تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق کو انتخابی جلسے کے دوران کرنٹ لگ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارروال میں حلقہ این اے 78 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق شرکاء سے مخاطب ہونے کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اور جیسے ہی انہوں نے تقریر شروع کی انہیں کرنٹ لگ گیا، ابرار الحق نے ابھی پہلا جملہ مکمل ہی کیا تھا کہ ان کے ہاتھ میں مائیک سے انہیں کرنٹ لگا جس پر انہوں نے ایک جھٹکے سے مائیک پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے میں اسٹیج ٹوٹنے سے سراج الحق گرگئے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابرارالحق کرنٹ کے جھٹکے سے تھوڑے گھبرا گئے تاہم اپنے رویے سے شرکاء کو یہ محسوس کرانے میں کامیاب رہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، جس کی وجہ سے لوگ بھی اطمینان سے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔

بعدازاں ابرارالحق کو مائیک ٹھیک کرکے دیا گیا اور انہوں نے جلسے سے خطاب کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=72UhJFJ6uV0

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔