کرینہ کپور7 سال بعد شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی

کرینہ کپور فلم ’سیلوٹ‘ میں خلاء باز راکیش شرما کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔


ویب ڈیسک July 18, 2018
کرینہ کپور فلم ’سلوٹ‘ میں خلاء باز راکیش شرما کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور 7 سال بعد فلم 'سیلوٹ' میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ خان کے درمیان 6 سال قبل فلم ''را ون'' کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں نے 7 سال تک کوئی بھی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا۔

کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کےاسٹور کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی لیکن اب کافی سالوں بعد دونوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں 7 سال بعد فلم 'سیلوٹ ' میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نےعامرخان کی چھٹی کرادی

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم 'سیلوٹ' میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس میں وہ راکیش شرما کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔

کرینہ کپور کی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' کی کامیابی کے بعد قسمت اُن پر مہربان نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فلم 'سیلوٹ' کے ساتھ ساتھ معروف ہدایتکار کرن جوہر کی نئی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'سیلوٹ ' میں مرکزی کردار کے لئے کنگ خان سے قبل عامر خان کو خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تھی جسے عامر خان نے فلم 'ٹھگ آف ہندوستان' کی شوٹنگ کی مصروفیت اور فلم کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ٹھکرادی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔