اظہرعلی اتوار کو کاؤنٹی کرکٹ میں اِن ایکشن ہوں گے

اوپنر اظہر علی معاہدے کے تحت 7 میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے


Sports Reporter July 18, 2018
اوپنر اظہر علی معاہدے کے تحت 7 میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی پہلی بار اتوار کو کاﺅنٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد انگلینڈ پہنچنے والے قومی بلے باز نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کر لیا ہے، سمر سیٹ کا اگلا معرکہ اتوار کو میزبان ورسسٹرشائر کے خلاف ہوگا جب کہ انجرڈ آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی جگہ لینے والے اظہر علی کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا جہاں اوپنر معاہدے کے تحت 7 میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ سمر سیٹ کاﺅنٹی نے پاکستان کے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد سے اظہر علی پر نگاہیں مرکوز کر رکھی تھیں، پاکستانی اوپنر کو کاﺅنٹی کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریوں کا موقع ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔