نگران وزیر داخلہ نے بلوچستان کے 50 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیدیا

انتخابی امیدوار اپنےساتھ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں،نگران صوبائی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک July 18, 2018
انتخابی امیدوار اپنےساتھ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں،نگران صوبائی وزیرداخلہ۔ فوٹو: ایکسرپیس

نگران صوبائی وزیرداخلہ آغاعمربنگلزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 50 پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں لہذا الیکشن کے موقع پر وہاں ایف سی اور فوج تعینات کی جائے گی۔

نگران صوبائی وزیرداخلہ آغا عمربنگلزئی نے ایف سی کے سیکٹر کمانڈربریگیڈئیر تصورستاراور ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ژوب، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ سے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں جن سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان نے الیکشن مہم کے دوران دہشت گردی کی منصوبوں کا اعتراف بھی کیا۔

نگران صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں 50 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے اُن حساس پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کے موقع پر ایف سی اور فوج تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اُمیدواروں کے لیے بھی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جب کہ انتخابی امیدوار اپنےساتھ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔