عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو 11 مئی کو ضرور ووٹ ڈالنے نکلیں عمران خان

اگر عوام 11 مئی کو تبدیلی کے لئے نہ نکلے تو وہ خود ذمہ دار ہوں گے، عمران خان

اگر عوام 11 مئی کو تبدیلی کے لئے نہ نکلے تو وہ خود ذمہ دار ہوں گے، عمران خان فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر عوام ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں تو 11 مئی کو اپنے گھروں سے ضرور ووٹ ڈالنے نکلیں۔


اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تبدیلی کا خواب دیکھا جس کے لیے انہیں بہت قربانیاں دینی پڑیں اور اس تبدیلی کے لئے ان کا گھر اجڑا، ان کی بیوی جو عیسائی تھی اسے یہودی بنادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سے جو کچھ ہوسکتا تھا انہوں نے کیا لیکن اگر عوام 11 مئی کو تبدیلی کے لئے نہ نکلے تو وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ جو کہتے ہیں بڑے تجربہ کار ہیں اگر سمجھتے ہیں کہ ان کو دوبارہ باری دینے سے مسائل حل ہو جائیں گے تو آپ ووٹ ان کو دے دیں لیکن پھر ذمہ دار آپ خود ہی ہوں گے۔ انہوں نے کراچی کے عوام کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ تبدیلی کے لئے تیار ہیں تو امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجود ووٹ ضرور ڈالیں۔ اس موقع پر انہوں نے ان کی صحت کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story