انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہیں عمران خان 

الیکشن میں عوام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 19, 2018
الیکشن میں عوام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، چیرمین پی ٹی آئی

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی جب کہ الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نتھیا گلی ،جہلم اورلاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پرخوب گرجےبرسے، ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ملک کوقرضوں میں ڈبودیا ہے لہذا اس جماعت کو ہر گز ووٹ نہ دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا جب کہ کرپٹ حکمران کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتے، لیکن ہم اقتدارمیں آکرعوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کریں گے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواکے نگران وزیراعلی پرجانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے بارے میں اچھی خبریں نہیں آرہیں، غیرجانبدار نہیں ہیں،وہ فضل الرحمن کے قریبی ہیں اس لیے ان پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔