خوراک کی عالمی قیمتیں اپریل کے دوران 1 فیصد بڑھ گئیں
بڑی وجہ ڈیری نرخ میں 14.9 فیصد اضافہ بنا، سیریلز4.1، کھانے کا تیل 1.5 فیصد سستا
خوراک کی عالمی قیمتوں میں مارچ کے بعد اپریل میں اضافہ ہوا۔
عالمی ادارہ خوراک وزراعت (ایف اے او) کے مطابق گزشتہ ماہ فوڈ پرائس انڈیکس میں 1 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ ڈیری نرخ میں نمایاں اضافہ تھا تاہم دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی۔ اپریل میں ایف اے او کا فوڈ پرائس انڈیکس 215.5 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو اپریل2012 سے 1 فیصد بلند جبکہ فروری 2011 میں بلند ترین سطح سے 9 فیصد نیچے ہے۔
ایف اے او کے مطابق ڈیری نرخ اپریل میں مارچ کے مقابل14.9 فیصد بڑھے جس کی بڑی وجہ دنیا کے سب سے بڑی ڈیری ایکسپورٹر نیوزی لینڈ میں دودھ کی پیداوار میں کمی ہے، سیریلز کی قیمتیں مارچ کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 4.1فیصد جبکہ اپریل2012 کے مقابلے میں 4.9 فیصد کم ہوگئیں۔
اپریل میں کھانے کے تیل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 1.5 فیصد کمی آئی، گوشت کی قیمتیں برقرار رہیں جبکہ چینی کی قیمتوں میں مارچ کے مقابلے میں 9 فیصد کمی آئی۔