اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکتے نادرا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آنا ہوگا،نادرا حکام


ویب ڈیسک July 19, 2018
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آنا ہوگا،نادرا حکام

نادرا حکام کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نادرا حکام نے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم گمراہ کن ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آنا ہوگا۔

نادرا حکام کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، جس کی آئندہ تاریخ عام انتخابات کے بعد مقرر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔