عیسیٰ نگریڈپارٹمنٹل اسٹورکے گودام میں آتشزدگیبھتے کامعاملہ ہے ذرائع

ملزمان نے بھتے کی رقم نہ دینے کی صورت میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کو جلانے کی دھمکی دی ہے.


Staff Reporter August 13, 2012
عیسیٰ نگری،ڈپارٹمنٹل اسٹور کے گودام میںآتشزدگی کے بعد سامان بکھرا ہوا ہے۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: عیسیٰ نگری میں واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور کے گودام میں پر اسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کی صبح 10 بجکر 55 منٹ پر اطلاع ملنے پر فائرنگ بریگیڈ کی ایک گاڑی روانہ کردی گئی،فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق گودام میں موجود آدھے سے زیادہ سامان خاکستر ہو گیا تھا، ڈپارٹمنٹل اسٹور کا منیجر محمد آصف فوری طور پرنقصان کا تخمینہ نہیں بتا سکا ، ذرائع نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹل اسٹور کے مالک سے مبینہ طور پر5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا ، مطلوبہ رقم نہ ملنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر گودام میں آگ لگا دی ، ملزمان نے بھتے کی رقم نہ دینے کی صورت میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کو جلانے کی دھمکی دی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں