وزیر خزانہ سندھ کا تجارتی بینکوں کے ساتھ اجلاس

۔سرکاری نجی شراکت وقت کی ضرورت قرار، ٹیکس وصولیوں میں اصلاحات پر زور


PPI May 10, 2013
سرکاری نجی شراکت وقت کی ضرورت قرار، ٹیکس وصولیوں میں اصلاحات پر زور۔ فوٹو : ایکسپریس

نگراں وزیرخزانہ سندھ شکیب قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ کی ترجیحات صوبائی آمدنی میں اپنے وسائل سے اضافہ، پراجیکٹ فنانسنگ اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنا ہیں۔

وہ جمعرات کو مختلف تجارتی بینکوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس کا مقصد مالیاتی بہتری، انفرااسٹرکچرپراجیکٹس میں سرمایہ کاری کا فروغ، بجٹ سازی میں بجی شعبے کی شراکت اور اس کی مدد سے گروتھ ریٹ میں اضافے کے لیے آئندہ حکومت کو ریگولیٹری فریم ورک تجویز کرنا تھا۔

اجلاس میں طے پایا کہ انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے سرکاری نجی شراکت وقت کی ضرورت اور مستقبل کا راستہ ہے، اس سے وسائل کو متحرک کرنے کے ساتھ انفرااسٹرکچر ڈیولپ ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی شعبے کی ترغیب کے لیے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا۔



اجلاس کے شرکا نے اتفاق کیا کہ منصوبے بہترین طریقے سے مرتب اور سرمایہ کاروں اور قرض دینے والوں کے لیے اقتصادی ترغیبات کے ذریعے وسائل کو انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے متحرک کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں حیدرآباد میرپورخاص ڈیول کیرج وے روڈ پراجیکٹ اور جھرک برج پراجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل کا حوالہ دیا گیا جس میں تجارتی بینکوں نے سرگرمی سے شراکت کی۔

اجلاس میں 100 میگاواٹ بجلی کی صلاحیت کے حامل سندھ نوری آبادپاور پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا جو تجارتی بینکوں کی شراکت کے ذریعے فنانشل کلوز کے قریب ہے۔ اجلاس میں پراپرٹی ٹیکسز و موٹر وہیکل ٹیکس سمیت صوبائی ٹیکسوں کی وصولیوں میں وسیع تر اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بینک اپنی تجاویز محکمہ خزانہ کو ارسال کریں گے اور حکومت سندھ قابل عمل تجاویز آئندہ بجٹ میں شامل کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں