سیلاب وزلزلے میں متحدہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ڈاکٹر قدیر

ایم کیوایم کے لوگ جس طرح اپنے مشن سے مخلص ہیں وہ ضرورکامیاب ہوں گے

ایم کیوایم کے لوگ جس طرح اپنے مشن سے مخلص ہیں وہ ضرورکامیاب ہوں گے۔ فوٹو فائل

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہاہے کہ ملک میں زلزلے اورسیلاب کے بعد متحدہ نے قابل تحسین خدمات انجام دیں،مجھے خوشی ہے کہ میں نے ملک کی خدمت کی،غریب عوام کوبے بس اور کمزورنہ سمجھاجائے،کسی بھی ملک کے عوام کھڑے ہوجاتے ہیں توکوئی فوج،حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔


یہ بات انھوں نے اتوارکوخدمت خلق فائونڈیشن کے تحت جناح گرائونڈعزیزآباد میں منعقدہ سالانہ امدادی پروگرام کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔امدادی پروگرام کے شرکاسے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار،رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی کمال اورطارق میرنے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹرعبدالقدیرنے کہاکہ میرا تعلق کراچی سے ہی ہے اورکراچی سے باہر ہوتا ہوں توکراچی بہت یاد آتاہے،تعلیم یہیں حاصل کی،مجھے یہاں جومہمان نوازی دی گئی وہ کبھی نہیں بھول سکتا،میں ملک میں آزادی کے فوراً بعد آیا اورحکومت کی درخواست پر بیرون ملک نہیں گیااور تمام آسائش اوراعلیٰ نوکری چھوڑدی،مجھے خوشی ہے کہ میں نے ملک کی خدمت کی ،زلزلے اور سیلاب کے بعد ایم کیوایم نے قابل تحسین خدمات انجام دیں،میں ایم کیوایم پرتنقیدبھی کرتاہوں اور مجھ میں یہ ہمت ہے میں یہ بتاسکوں کہ کراچی اس وقت بری حالت میں ہے۔
Load Next Story