متحدہ 98فیصد عوام کی نمائندہ جماعت ہے ثاقب خانزادہ

مسائل کا حل یقینی بنانے کیلیے حق پرستوں کو کامیاب کرایا جائے، کارنرمیٹنگ سے خطاب


Press Release May 10, 2013
ثاقب احمد خانزادہ نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا نظریہ ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کے 98 فیصد عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے والی جماعت ہے، عوام حق پرست نمائندوں کو ووٹ دے کر اپنے دیرینہ مسائل کا حل یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم زونل کمیٹی کے رکن ثاقب احمد خانزادہ نے نصرپور میں کارنرمیٹنگ سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا نظریہ ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کو جمہوری حق سے محروم کرنے کیلیے ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے کیے جارہے ہیں ۔



مگرہمارے پر عزم کارکنان گھر گھر جا کر حق پرست امیدواران کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ عوامی پذیرائی ثابت کر رہی ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم کے حق میں فیصلہ آئے گا ۔

اور اگلی حکومت کی باگ دوڑ حق پرست عوامی نمائندگان کے ہاتھوں میں ہوگی۔ حق پرست امیدوار برائے این اے 223 ساجد وہاب خانزادہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بدولت ملکی تاریخ میں یہ انقلاب آیا ہے کہ ووٹ دینے والے آج ووٹ لینے والے بن چکے ہیں، ایک عام پاکستانی اسمبلیوں میں عوام کا مقدمہ لڑنے کے قابل ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں