ایف بی آر کو دبئی میں خفیہ جائیداد کی تفصیلات موصول
پاکستانیوں کوجائیدادکے کرایے سے حاصل آمدنی کی تفصیل بھی شامل ہے
ایف بی آر نے اعلان کیا ہے کہ اسے دبئی میں پاکستانیوں کی خفیہ جائیداد اور آمدنی کی تفصیلات موصول ہوچکی ہیں۔
ایف بی آر کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دبئی ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے موصول ہونے والے اعداد و شمار میں پاکستانیوں کو جائیداد کے کرایے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کردی ہے، اس حوالے سے کراچی کے ٹیکس حکام کو خاص طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شہر کے تاجروں کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے فوائد سے روشناس کروانے میں فعال کردار ادا کریں تاکہ وہ خفیہ اثاثوں کو ظاہر کر کے مستقبل کیلئے ان پر استثنیٰ حاصل کرسکیں۔
اسی طرح کی ہدایات لاہور، فیصل آباد، ملتان،گجرانوالہ اور سیالکوٹ کے ٹیکس حکام کو بھی جاری کی گئیں تاکہ وہ عوام کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے راغب کرسکیں۔ ایف بی آر کے ٹیکس پیئر آڈٹ کی رکن نوشین جاوید امجد نے عوام پر زور دیا کہ موجودہ ٹٰیکس اسکیم سے ضرور فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس اسکیم میں ٹیکس کی کم شرح، جرمانے اور قانونی کارروائی سے فراہم کیا جانے والا قانونی تحفظ اسے بہترین اسکیم بناتا ہے۔