پوجا گپتا آج سیف کیساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

2007ء میں ’’مس انڈیا‘‘ کا تاج پہن کر بالی وڈ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا،2011ء کے دوران پہلی کامیڈی فلم سینما گھروں۔۔۔


Showbiz Desk May 10, 2013
فلم ’’گو گوا گون‘‘ میں لیڈنگ لیڈی رول کیا ہے، رقص کے حوالے سے بھی محنت کررہی ہوں، سالہ ماڈل اور بالی وڈ اداکارہ کی خصوصی گفتگو ۔ فوٹو : فائل

NEW DEHLI: بالی وڈ اداکارہ پوجا گپتا نئی فلم ''گو گوا گون ''میں آج سیف علی خان کے ساتھ جلوہ گرہونگی۔

24 سالہ ماڈل پوجا گپتا نے 2007 میں ''مس انڈیا''کا تاج پہن کر اداکاری کا بھی فیصلہ کرلیا ۔پوجا گپتا نے ماڈلنگ شروع کی تو ان کی بے حد پذیرآئی ہوئی۔ انھوں نے 2007 میں مس انڈیا کا ٹائیٹل جیتنے کے بعد ''مس یونیورس''کے لیے میکسیکو میں ہونیوالے مقابلہ حسن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئیں۔

پوجا نے مقابلہ میں حصہ لیا اور نویں پوزیشن حاصل کی ۔پوجا گپتا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھ رہی ہیں انھوں نے بالی وڈ میں اچھا کام کرکے دکھایا ہے اس بنا پراب مجھے اچھی فلموں کی آفرز ہورہی ہیں ،نئی فلموں میں اپنی یادگار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ ٹی وی پر بھی نظر آؤں گی ۔بالی وڈ میں کام کرنے کے لیے فنی اور تکنیکی چیزیں بھی سیکھ رہی ہوں۔اداکاری کے لوازمات کا بھی ادراک ہے رقص کے حوالے سے بھی محنت کررہی ہوں۔اپنے کام میں پختگی اور مہارت لانے کے لیے کوشاں ہوں۔

شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی کئی مراحل باقی ہیں جن میں کام کرنے کے لیے بہت کچھ سیکھنا پڑے گا ۔شوبز میں بہت وسیع میدان ہے اور اس میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو محنت لگن اور شوق سے اپنے کام کو محبت سے کرتے ہیں ،انھوں نے بتایا کہ بالی وڈ میں قدم رکھنے پر بہت اچھے لوگوں کے تعاون کی بدولت بہت کچھ سیکھ رہی ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ سینئرز کی رہنمائی کے سبب ہی آج بڑی فلم میں کردار نبھانے کے قابل ہوگئی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہدایتکار رومیو ڈی سوزا کے ساتھ کی اس کامیڈی فلم میں ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور جیکی بھگنانی جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ارشد وارثی اور رتیش دیشمکھ کی جانب سے بہت تعاون ملا جس پر ان کی بے حد مشکور ہوں اس فلم کے لیے سچن جیگارکے میوزک نے فلم کو ترنم دیا ۔اس جاندار میوزک کی وجہ سے فلم کی ریلیز سے قبل ہی کافی مشہوری ہوگئی اور شائقین کی جانب سے میرے حوالے سے پیشن گوئیاں بھی کی جانے لگیں تاہم میں نے فلم میں اپنے کردار کو اچھے طریقے سے سمجھ کر اسے خوبی سے نبھانے کی کوشش کی۔



انھوں نے کہا کہ فلم ''فقیر چند اینڈ لکیر چند ٹرسٹ یونیورسٹی ''کی کہانی طلبہ کے ایک ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے جن کے بارے میں امتحانات میں ریمارکس ہمیشہ اچھے نہیں آتے۔ان میں سے ایک دوست کسی طرح اچھے نمبر لے کر پاس ہوجاتا ہے تو یہ دوست ملکر ایک جعلی یونیورسٹی قائم کرلیتے ہیں ۔اس فلم میں کام کرکے بہت اچھا لگا ۔اداکارہ و ماڈل پوجا گپتا کا کہنا ہے کہ فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں۔ اس فلم میں پرفارمنس کو سراہا گیا ،شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس ملنے پر بہت خوشی ہوتی ہے۔ اداکارہ پوجا گپتا نے بتایا کہ مداحوں کی جانب سے داد ملتی ہے تو ساری محنت کا صلہ بھی مل جاتا ہے۔

آگے بڑھنے کا شوق رہا ہے اور میں نے اپنی تمام تر توجہ فن کے نام کررکھی ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں نیشب وفراز بھی معمول کا حصہ ہیں مگر میں آگے بڑھوں گی اور حوصلے کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھنے کا پختہ عزم رکھتی ہوں ۔پوجا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں نئی فلمیں آفرز ہورہی ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ سیف علی خان کے ساتھ نئی فلم ''گو گوا گون ''میںپرفارم کرکے بہت خوش ہوں یہ فلم آج 10 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کیا ہے۔ یہ بھی ایک کامیڈی فلم ہے اور اس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر شائقین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

اداکارہ پوجا گپتا کی اس فلم کے بعد رواں سال 21جون کو ان کی ایک اور میگا فلم ''شارٹ کٹ رومیو''ریلیز ہورہی ہے ۔اس فلم میں بھی پوجا نے اہم کردار نبھایا ہے ،فلم میں نیل نیتن مکیش اور امیشا پاٹیل بھی اہم کرداروں میں جلوہ گرہونگے۔اداکارہ پوجا گپتا کی اس فلم پر بھی فلمی حلقوں نے بڑی توقعات وابستہ کررکھی ہیں ۔اس فلم کا میوزک ہمیش رشمیاں نے تیار کیا ہے۔ کہانی سوسی گھنیش کی ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار کے لیے پہلے عمران ہاشمی اور اداکارہ بپاشا باسو سے معاملات طے کیے گئے تھے تاہم بعد ازاں ان اداکاروں کی جگہ نیل نیتن مکیش اور پھر پوجا گپتا کو کاسٹ کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں