11 مئی کو عوام ووٹ دینے کے لیے پہنچیں شاہدہ منی

پوری قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے، قیمتی ووٹ کا درست استعمال کریں، شاہدہ منی

پوری قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے، قیمتی ووٹ کا درست استعمال کریں، شاہدہ منی فوٹو : فائل

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پوری قوم اگردیانتداری سے ووٹ کا حق استعمال کریگی اورایسے نمائندوں کومنتخب کریگی جو حقیقت میں عوام کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں تواس کے نتائج بہترین ہونگے۔

ان خیالات کااظہارشاہدہ منی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ 11 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے اگراس دن ملک بھرسے لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ بوتھ تک پہنچیں اوربہترین نمائندوں کے حق میں ووٹ دیں تاکہ ایسے لوگ حکومت میں آسکیں جو ہمارے مسائل حل کریں۔




بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری، تعلیم، صحت، مہنگائی سمیت دیگرمسائل کوحل کرنے کے لیے اب پاکستان کو ایسے قائد کی ضرورت ہے واپنی سوچ اورتدابیر سے ملک کے مسائل حل کرسکے۔ پوری قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

اس وقت حالات پہلے ہی بہت بگڑچکے ہیں۔ بیرونی طاقتیں اپنے مقاصد میں کامیابی کے لیے پہلے ہی دہشتگردی کروارہی ہیں۔ دوسری جانب فرقہ واریت سمیت دیگرایشوبنا کربھی مسائل پیدا کیے جارہے ہیں لیکن پوری قوم متحد رہے اوراپنے قیمتی ووٹ کا درست استعمال کرے۔
Load Next Story