جھانوی کپورکا تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جانے کا اعتراف

بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے اکثر ستارے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہیں


ویب ڈیسک July 19, 2018
جھانوی کپور صرف بارہویں پاس ہیں، فوٹو:فائل

آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اورایشان کھترنے اعتراف کیا ہے کہ دونوں آج تک کالج نہیں گئے۔

فلم اور تعلیم کے درمیان رشتہ زیادہ گہرا نہیں فلم انڈسٹری پر حکمرانی کرنے والے اکثر ستارے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں جن میں اداکارہ کرینہ کپور خان، عامر خان، دپیکا پڈوکون، کاجول، کترینہ کیف وغیرہ شامل ہیں جو فلم انڈسٹری میں مصروفیت کے باعث تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ کے ڈاکٹر اداکار

اب ان میں اداکارہ جھانوی کپور اورایشان کھتر بھی شامل ہوگئے ہیں جو کبھی کالج ہی نہیں گئے اوراس بات کا اعتراف دونوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشان کھتر اور جھانوی کپور ان دنوں زوروشورسے اپنی پہلی فلم''دھڑک''کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایشان اور جھانوی نے اعتراف کیا کہ وہ دونوں ان پڑھ ہیں، دونوں نے صرف ہائی اسکول پاس کیا ہے اور کبھی کالج کی شکل بھی نہیں دیکھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی صحافی راجیو مسند نے دونوں کا انٹرویو کے ایک کلاس روم میں لیا،اسکول کا ماحول دیکھ کر جھانوی تھوڑی پریشان نظر آئیں اور کہا ایسا لگ رہا ہے جیسے میں امتحان دینے آئی ہوں، اس موقع پر ایشان نے کہا ہم کبھی نہیں چاہتے تھے کہ دوبارہ کلاس روم میں بیٹھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انٹر پاس کوہلی کی اہلیہ انوشکا کتنی تعلیم یافتہ؟

تعلیم کے حوالے سے پوچھے جانےو الے سوال پر 21 سالہ جھانوی نے کہا کہ وہ بارہویں کلاس میں پڑھ رہی تھیں اور کالج نہیں گئیں جھانوی نے مذاق کرتے ہوئے کہا وہ ان پڑھ ہیں جب کہ ایشان کھتر نے اپنی تعلیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کالج نہیں گئے انہوں نے اے لیول مکمل کرنے کے بعد پڑھائی سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیااور اس دوران وہ کیا جو وہ چاہتے تھے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BlVUvgYlCuo/"]

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی''بُری ماں'' قرار

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں