انتخابی مہم میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر عمران خان سے جواب طلب
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی
الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تحریری جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نازیبا بیان بازی کے معاملہ کی سماعت کی، اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک جماعت کے کارکنوں کو نامناسب لفظ سے پکارا، یہ انتخابی مہم میں کس طرح کی باتیں ہو رہی ہیں، بابر اعوان نے کہا کہ گدھا تو معمولی لفظ ہے، ایک استاد بھی شاگردوں کو گدھا کہہ دیتا ہے۔ الطاف ابراہیم قریشی نے جواب دیا کہ ان باتوں کا دنیا میں اچھا تاثر نہیں جاتا۔
بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ویڈیو دکھائی جس میں انہوں نے بھی نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ مزید امیدواروں کو نازیبا زبان استعمال کرنے پر نوٹسز جاری کر رہے ہیں لہذا آپ تحریری جواب جمع کرائیں۔
بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کل عمران خان کی رہائش گاہ پر نوٹس موصول ہوا تاہم وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں باہر ہیں لہذا کیس سے متعلق اگست کے پہلے ہفتے کا وقت دیا جائے، الیکشن کمیشن نے نازیبا زبان کے معاملے پر سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔