جنوبی افریقی قائد نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کوسب سے بڑاخطرہ قراردیدیا

آئی سی سی ایونٹس میں ہماری کارکردگی کبھی صلاحیتوں کی حقیقی عکاس نہیں رہی، ڈی ویلیئرز


Sports Desk May 10, 2013
آئی سی سی ایونٹس میں ہماری کارکردگی کبھی صلاحیتوں کی حقیقی عکاس نہیں رہی، ڈی ویلیئرز فوٹو: فائل

جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کیلیے پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اس شو پیس ایونٹ میں خطرناک گروپ میں شامل ہیں، حال ہی میں ہم نے گرین شرٹس کے خلاف ون ڈے سیریز میں 3-2 سے فتح حاصل کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس فارمیٹ میں کتنا بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں،اس کے ساتھ ہمارا گروپ اسٹیج پر بھارت اور ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہونا ہے۔

دونوں ہی ایک روزہ طرز میں بہترین ٹیم ہیں،اگر ہمیں ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی جیتنے کااعزاز حاصل کرنا ہے تو پہلے ہی مقابلے میں بھارتی ٹیم کو زیر کرکے اپنے سفر کا آغاز کرنا ہوگا، آئی سی سی ایونٹس میں ہماری کارکردگی کبھی صلاحیتوں کی حقیقی عکاس نہیں رہی، اس بار ہم اس روایت کا خاتمہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔