توہین آمیزخاکے ہالینڈ کے سفیر کی دفترخارجہ طلبی

اسلام سے متعلق کارٹون مقابلے مسلمانوں کے عالمی سطح پر جذبات مجروح کرنے اور اشتعال کا باعث بنیں گے، دفترخارجہ


ویب ڈیسک July 19, 2018
یورپی یونین کے سفیر کو بھی بلا کر تشویش کا اظہار کیا گیا۔، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

TURBAT: ہالینڈ میں اسلام سے متعلق کارٹون مقابلے پر احتجاج کرنے کے لئے پاکستان نے ڈچ سفیر آردی اسٹیو آئی اوس براکن کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں اسلام سے متعلق کارٹون مقابلے پر ناصرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اسلام سے متعلق کارٹون مقابلے پر احتجاج کے لیے پاکستانی سفارتخانے نے بھرپور اقدامات کیے ہیں ، پاکستان نے اس اقدام پر ملک میں تعینات ہالینڈ کی سفیر آردی اسٹیو آئی اوس براکن کو دفترخارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، جب کہ یورپی یونین کے سفیر کو بھی بلا کر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ڈچ سفیر کو بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے کارٹون مقابلے مسلمانوں کے عالمی سطح پر جذبات مجروح کرنے اور اشتعال کا باعث بنے گا۔ پاکستان نے او آئی سی سے احتجاج کے لیے رابطہ کیا ہے، وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں