لداخ تنازعے کاحل سفارتی کامیابی ہےخفیہ سمجھوتا نہیں بھارت

چینی فوج نے20دن ہٹ دھرمی دکھائی،بھارت نے کوئی بڑی قیمت نہیں چکائی.


Online/AFP May 10, 2013
بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشیدکی میڈیاسے گفتگو، 2روزہ دورے پرچین پہنچ گئے. فوٹو: فائل

بھارت نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ لداخ کے تنازعے پرکوئی بھی ڈیل اور سمجھوتا نہیںکیا گیا، سفارتی کامیابی حاصل کی ہے۔

کسی کی ہارجیت نہیں ہوئی، کوئی فوجی بنکر چین کے حوالے نہیں کیا، آئندہ ایسی کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دورہ چین کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہاکہ لداخ تنازعے کا حل سفارتی کامیابی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم نے یہ تنازعہ حل کرنے کے لیے کوئی بڑی قیمت نہیں چکائی بلکہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کیاگیا۔



انھوں نے کہاکہ چینی فوج نے 20دن تک ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جسے ہٹانے کے لیے بھارت کوکافی انتظار کرنا پڑا۔ دریںاثنا وزیرخارجہ سلمان خورشید 2روزہ دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ چینی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرکے لداخ میں چینی فوج کی حالیہ مداخلت سمیت علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں