کانگو میں امن مشن پرحملے کی تحقیقات کی جائیں پاکستان

ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، فوجیوں کا تحفظ مستحکم کیاجائے.

سلامتی کونسل کی مذمت اورسوگوارخاندان سے ہمدردی،2ملزمان گرفتار. فوٹو: فائل

پاکستان نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے میںشامل پاکستانی فوجی کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل میںپاکستانی سفیر مسعودخان نے مطالبہ کیاکہ حملے کی تحقیقات کی جائیں اور فوجیوں کے تحفظ کیلیے اقدامات کو مستحکم کیاجائے۔ پاکستانی دفترخارجہ سے جاری بیان میں بھی سوگوارخاندان سے اظہارہمدردی کیاگیا اور مطالبہ کیاگیا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔




دریں اثنا سلامتی کونسل نے کانگو میں پاکستانی فوجی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کانگو حکومت سے واقعے کی تحقیقات کرانے پرزور دیاہے۔ پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کے ہونے والے خصوصی اجلاس کے بعد جاری بیان میں ممبران نے شہیدفوجی کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔ ادھر کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر ہونے والے حملے کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
Load Next Story