تورغر پولیس وین دھماکے سے تباہ 2اہلکاروں سمیت 4 شہید مہمند ڈبل سواری پر پابندی

پولیس وین سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول دھماکے کانشانہ بنی،شہیدہونیوالوں میں2بچے بھی شامل ،لنڈی کوتل سے 3 راکٹ برآمد.


باجوڑناواگئی کرکٹ گرائونڈمیں دھماکا،ایک بچہ جاں بحق،پشاورمیں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام، وسطی کرم سے ہزاروں افرادکی نقل مکانی. فوٹو: فائل

KARACHI: ضلع تورغرمیں پولیس وین کوریموٹ کنٹرول بم دھماکا سے اڑادیاگیا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت4شہید، 3 شدید زخمی ہوگئے، باجوڑناواگئی کرکٹ گرائونڈمیں دھماکا ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

مہمندایجنسی میں2دن کیلیے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اوربغیرشناختی کارڈسفر پرپابندی عائدکردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزضلع تورغرمیںجدباء پولیس اسٹیشن کے اہلکار پولیس گاڑی میںقریبی چشمے سے پانی بھرنے جارہے تھے کہ روڈ پرنصب ریموٹ کنٹرول بم کو ریموٹ کے ذریعے اڑادیاگیاجس کے نتیجہ میںپولیس اہلکار رفیق اکازئی اورصلاح الدین موقع پرشہید ہوگئے جبکہ پولیس گاڑی میں سوارہونے والے 2کمسن بچے نسیم اللہ ولد نصیراللہ ساکنہ کوٹلی نصرت خیل اورپناتاولدگل زیب بھی لقمہ اجل بن گئے،پولیس اہلکاروںمیں عجب،ممتازاورمحمدحیات شدید زخمی ہوگئے جن میںسے ایک اہلکارعجب خان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔



ادھرمہمندایجنسی میںپولیٹیکل انتظامیہ نے 2روزکے لیے بغیر شناختی کارڈ چلنے پھرنے اورموٹر سائیکل چلانے پرپابندی عائدکردی10 اور11مئی کوخلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کیاجائیگاباجوڑایجنسی کی تحصیل ناواگئی کے کرکٹ گرائونڈ میں ہونے والے بم دھماکا میں ایک بچہ ابراہیم ولدعبدالحکیم جاں بحق جبکہ3بچے شدید زخمی ہوگئے فورسز نے دھماکا کے بعد پورے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا۔

ادھروسطی کرم ایجنسی میںشدت پسندوں اورفورسزمیں جھڑپ اپریشن کے بعد علاقے سے ہزاروں افراد نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی ہے لنڈی کوتل کے علاقہ شنواری میرداد خیل میں 3 راکٹ برآمد ہوئے جن کوحمزہ بابا چوک کے قریب پہاڑیوں میں ناکارہ بنادیا عینی شاہدین کے مطابق تینوں راکٹ پانی کے ٹینکرمیں چھپائے گئے تھے ڈیرہ اسماعیل خان میںحافظ خیر احمد قبرستان کے قریب گزشتہ شب ہونے والے یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں کا مقدمہ کینٹ پولیس نے درج کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں