ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا عمران خان
3 بار وزیراعظم بننے والے نوازشریف کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی نہیں، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے معیشت کو تباہ کیا جس کے باعث آج ڈالر 128 روپے کا ہوگیا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے معیشت کو تباہ کیا، آج ڈالر 128 روپے کا ہوگیا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے ہرچیز مہنگی ہوگئی ہے جب کہ روپے کی قدر گرنے سے قرضے بھی بڑھ گئے ہیں، ملک میں ہر ادارہ کو تباہ کیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تاجروں کی مشاورت سے پالیسی بنائی گئی جب کہ ہم سیلز ٹیکس کو کم کریں گے کیوں کہ ٹیکس کم ہوگا تو زیادہ لوگ ٹیکس ادا کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ 3 بار وزیراعظم بننے والے نوازشریف کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی نہیں تاہم جس پارٹی کے لیڈرکا جینا مرنا پاکستان میں نہیں ہو وہ کبھی پاکستان کیلیے نہیں لڑ سکتا جب کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے ارب پتی بن گئے۔
دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی امیدوار ابرار الحق کے بعد اب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی کرنٹ گیا۔
یہ کرنٹ انہیں لاہور میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مائیک کو ہاتھ لگانے پر لگا تاہم انہوں نے تقریر جاری رکھتے ہوئے مائیک نہیں پھینکا۔

عمران خان کو کرنٹ لگ گیا