آئو ہم سب ایک تیر بن کر دہشت گردوں کے سینے میں اترجائیں بلاول بھٹو

11مئی کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر بینظیر کے خون کا قرض چکانا ہے،وڈیو لنک کے ذریعے انتخابی جلسے سے خطاب

بینظیر کا جیالا مر سکتا ہے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا،11مئی کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر بینظیر کے خون کا قرض چکانا ہے،لاہور میں ایک بس چلانے سے عوام کے حقوق پورے نہیں ہوتے،وڈیو لنک کے ذریعے انتخابی جلسے سے خطاب۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنرل ضیاء الحق کا پاکستان بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم اس مبینہ سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آؤ ہم سب ایک تیر بن کر دہشت گردوں کے سینے میں اتر جائیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلاول زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے، پاکستان کو ضیا کا پاکستان بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، تیر پر مہر لگا کر سازش کو ناکام بنائیں۔




بلاول بھٹو نے کہا آؤ ہم سب ایک تیر بن کر دہشت گردوں کے سینے میں اتر جائیں ،کیونکہ بینظر کا جیالا مر سکتا ہے، لیکن عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بی بی کے پاکستان کو بچانا ہے۔ بلاول نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد کی سر زمین پر بینظیر بھٹو کے خون کا قرض ہے، عوام نے 11مئی کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر اس قرض کو چکانا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور میں ایک بس چلانے سے پنجاب کے عوام کے حقوق پورے نہیں ہوتے۔

Recommended Stories

Load Next Story