ایشین جونیئر ریسلنگ 6 رکنی قومی دستہ شرکت کیلیے بھارت روانہ

عنایت اللہ 65 کلوگرام، غلام غوث 70 ، محمد عثمان 79 اور حسیب مصطفیٰ 86 کلوگرام کیٹگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے


Sports Reporter July 19, 2018
عنایت اللہ 65 کلوگرام، غلام غوث 70 ، محمد عثمان 79 اور حسیب مصطفیٰ 86 کلوگرام کیٹگری میں نمائندگی کریں گے فوٹو: ایکسپریس

ایشین جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے 6 رکنی قومی دستہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا جس میں 4 ریسلرز اور 2 آفیشلز شامل ہیں۔

نئی دہلی میں 17 سے 22 جولائی تک شیڈول ایونٹ میں عنایت اللہ 65 کلوگرام، غلام غوث 70 کلوگرام، محمد عثمان 79 کلوگرام اور حسیب مصطفیٰ 86 کلوگرام کیٹگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سہیل رشید بطور کوچ اور محمد ریاض بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان، عراق اور افغانستان کے ریسلرز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کی جانب سے ایونٹ منسوخ یا بھارتی رکنیت معطل کیے جانے کا خدشہ تھا جس پر انڈین ریسلنگ فیڈریشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے پاکستانی ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں