انتخابی مہم 2013 تشدد کے 77 واقعات میں 110 افراد ہلاک

30مارچ تا9مئی32وارداتوںمیںسب سے زیادہ اے این پی نشانہ بنی،70جاںبحق،رپورٹ

30مارچ تا9مئی32وارداتوںمیںسب سے زیادہ اے این پی نشانہ بنی،70جاںبحق،رپورٹ

پاکستان میں انتخابی سرگرمیوں کے دوران پرتشدد واقعات میں 110افراد جاں بحق اور 370 زخمی ہوئے۔


پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران اب تک 77 پر تشدد واقعات ہوئے۔ ان میں56 دہشت گردی اور21 سیاسی مخالفت کے واقعات تھے۔ اپریل میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں19،19 سندھ میں11، فاٹا میں5 اور پنجاب میں دہشتگردی کے 2واقعات رونما ہوئے جن میں81 افراد جاںبحق اور 348 زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں ان واقعات کیلیے تحریک طالبان پاکستان اور مزاحمت کاروں کو ذمے دار ٹھہرایا ہے۔

آن لائن کے مطابق خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں 30مارچ سے 9مئی تک دہشت گردی کے32 واقعات ہوئے جن میں سب سے زیادہ اے این پی، دوسرے نمبر پر جے یوآئی، تیسرے نمبر پر تحریک انصاف، چوتھے پر پیپلز پارٹی اور پانچویں نمبر پر جماعت اسلامی کو ٹارگٹ کیاگیا۔ 30مارچ تا 8مئی اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران 29 دہشت گردحملے ہوئے جن میں اے این پی کے 70کارکن جاںبحق اور 120زخمی ہوچکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story