زمبابوے کے خلاف چوتھے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی پریکٹس

سرفراز احمد، بابر اعطم، امام الحق، آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے سیشن میں شرکت کی۔


Sports Desk July 19, 2018
پاکستانی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

زمبابوے کے خلاف چوتھے میچ سے قبل پاکستانی پلیئرز نے بولاوایو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

5 میچز کی سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، کوئینز سپورٹس کلب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعطم، امام الحق، آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے غیر رسمی پریکٹس سیشن میں شرکت کی اور نیٹ پر بولنگ بیٹنگ پریکٹس کی۔ دیگر پلیئرز آرام کرنے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 201 رنز سے کامیابی سمیٹی، دوسرے مقابلے میں 9 وکٹ سے فتح پائی جبکہ تیسرے میچ میں بھی 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں