نیب کا وسیم اختر اور آغا سراج درانی کیخلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ

میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف 36 ارب روپے کے فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے،نیب


ویب ڈیسک July 19, 2018
آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے میئر کراچی وسیم اختر اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے مطابق وسیم اختر کے خلاف 36 ارب روپے کے فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے جب کہ آغا سراج درانی کے خلاف 3 مختلف الزامات کے تحت تحقیقات کی جائے گی، آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی پر غیر قانونی بھرتیوں، ایم پی اے ہاسٹل اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں خرد برد کا الزام بھی ہے۔

نیب نے ایس ایس پی فرید جان سرہندی کے خلاف بھی انکوائری کا فیصلہ ہے، ایس ایس پی فرید جان سرہندی پر پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

دوسری جانب نیب راولپنڈی نے این ٹی ایس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ملزم طاہر مقبول خاکوانی کو گرفتار کرلیا،این ٹی ایس کے اوپر کی انتظامیہ کے بعض عناصر کرپشن میں ملوث پائے گے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |