پاک فوج الیکشن قوانین اورمینڈیٹ کے مطابق معاونت کرے گیآرمی چیف

عوام کو جمہوری حق کے استعمال کے لئے محفوظ ماحول یقینی بنایاجائے ،جنرل قمرجاوید باجوہ

جنرل باجوہ کا آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کادورہ، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج الیکشن قوانین اورمینڈیٹ کے مطابق معاونت کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کادورہ کیا جس میں آرمی چیف کو الیکشن کمیشن سے معاونت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو آزادانہ،منصفانہ، شفاف انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو معاونت کے پلان سے آگاہ کیا گیا اور شفا ف انعقاد سے متعلق تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کی جائےگی، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندررہتے ہوئے معاونت کرے گی جب کہ انہوں نے ہدایات دیں کہ الیکشن قوانین اورمینڈیٹ کے مطابق معاونت کی جائے اور عوام کو جمہوری حق کے استعمال کے لئے محفوظ ماحول یقینی بنایاجائے۔
Load Next Story