11 مئی کو ملکی تاریخ کے شفاف انتخابات ہونگےزاہد قربان
نگراںحکومت نے سندھ میں غیرجانبدارانہ انتخابات کیلیے تمامتراقدامات کیے ہیں
GILGIT:
نگراںوزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہدقربان علوی نے کہاہے کہ نگراںحکومت نے صوبہ سندھ میں صاف وشفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقادکے سلسلے میں تمام تر ممکنہ اقدامات کیے ہیں اور11مئی کو ہونیوالے عام انتخابات پاکستان کی سیاسی تاریخ کے صاف وشفاف انتخابات میں سے ایک ہوں گے۔
انھوں نے کہاکہ بعض مذموم عناصر نے عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے اور عام انتخابات کے التوا کی سازشیں کیں جنھیں نگراں حکومت نے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کے بھرپور تعاون کی بدولت ناکام بنادیا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے کہاکہ وہ11مئی2013 کو بلاخوف وخطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ انھوں نے کہاکہ11مئی کو سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں اور فوج، پولیس اور رینجرز امن وامان کو کنٹرول کرنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔