پی ٹی آئی ممکنہ مخلوط حکومت میں شامل ہوسکتی ہےشاہ محمود

افغانستان میں قیام امن کیلیے تحریک انصاف نے ہی طالبان سے مذاکرات کی بات کی


INP May 10, 2013
افغانستان میں قیام امن کیلیے تحریک انصاف نے ہی طالبان سے مذاکرات کی بات کی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے آئندہ ممکنہ مخلوط حکومت میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ تحریک انصاف نے کسی مخلوط حکومت میں شامل ہونے کا راستہ کھلا رکھاہے کیونکہ سیاست میں راستے بند نہیں کیے جاتے۔ طالبان سے مذاکرات سے متعلق سوال پر ان کاکہنا تھاکہ صرف تحریک انصاف ہی طالبان سے مذاکرات کی بات کررہی ہے جس کا مقصد افغانستان میں امن کا قیام ہے۔ طالبان کا اپنا نقط نظر ہے اور تحریک انصاف کا اپنا نقطہ نظر ہے۔

اسلام میں ایسی کوئی پابندی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ڈرون حملوں کی مخالف نہیں بلکہ امریکا، برطانیہ اورمغرب سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس کی مخالفت کررہی ہیں۔ تحریک انصاف دہشت گردی کے حق میں نہیں۔ ہم ملک میں کسی کو دہشت گردی کی اجازت نہیں دیںگے اور نہ ہی کسی کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرکے کسی دوسرے ملک پر حملے کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں