نوازشریف کے استقبال پر لاکھوں نہیں 10 ہزار لوگ تھے حسن عسکری

نوازشریف کوجیل میں بی کلاس کی سہولت ہے،نگراں وزیراعلی کی ’کل تک ‘میں گفتگو

شہبازکاجلوس جہاں تک جاسکتا تھا گیا، نیب سے شکایت کی ذمے دارنگراں حکومت نہیں۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ نوازشریف کے استقبال پر لاکھوں نہیں 10 ہزار لوگ تھے۔ شہبازشریف کاجلوس جہاں تک جاسکتا تھا گیا۔

حسن عسکری نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگومیں کہاکہ 13جولائی کوصورتحال اتنی ڈرامائی نہیں تھی،جتنی پیش کی جارہی ہے۔


نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ مت بھولیں نوازشریف کوعدالت سے سزاہوئی جس کانفاذ ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے،وہ ان کے سپورٹروں کو ایرپورٹ کے اندرجانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ میڈیا کوستائش کرنی چاہیے وہ دن بڑے حادثے کے بغیرامن سے گزرگیا۔

 
Load Next Story