آصف زرداری کو بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کا علم ہے پیر پگارا

پی پی دور میں جنھیں دھکے دیے گئے اب بلاول ان سے ووٹ مانگ رہے ہیں، جلسے سے خطاب


Numainda Express July 20, 2018
پی پی دور میں جنھیں دھکے دیے گئے اب بلاول ان سے ووٹ مانگ رہے ہیں، جلسے سے خطاب۔ فوٹو : فائل

حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو محترمہ بینظیر اور میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کا علم ہے۔


پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا نے روہڑی کے قریب بائی پاس پر جی ڈی اے کے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ زرداری کو محترمہ بینظیر اور میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کا علم ہے، جس کا اعتراف وہ خود کرچکے ہیں تو وہ آخر نام کیوں نہیں بتاتے، بلاول بھٹو اپنی ماں کے قاتل نہیں ڈھونڈ سکا ، وہ عوام کو کیا دیگا، 2018ء کے الیکشن میں جی ڈی اے حکومت بنائے گی اور ہوسکتا ہے کہ سردار علی گوہر خان مہر سندھ کے وزیراعلیٰ ہوں۔

علاوہ ازیں جلسے سے جی ڈی اے رہنما سید صدرالدین شاہ، سردار علی گوہر خان مہر، سابق وفاقی وزیر غوث بخش خان مہر، سابق چیئرمین ضلع کونسل سکھر محمد اسلم شیخ، نصرت سحر عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، پیر پگارہ نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ اتنا کریں جتنا کل وہ خود برداشت کرسکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں