عوام 65 سال سے لوٹ مارکرنیوالوں کی ضمانتیں ضبط کرادیں منور حسن

پاکستان کومدینے جیسی ریاست بنائینگے،عدالتی فیصلے پرعمل نہ کرکے کراچی دہشتگردوں کو دیدیا گیا


Numainda Express May 10, 2013
جماعت اسلامی کاکوئی رہنماکرپٹ نہیں، خطاب،اسلام آبادکی سیٹیں جیت چکے ،میاںاسلم۔ فوٹو : فائل

جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسیدمنورحسن نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال میںجوسیاسی جماعتیں اقتدار میں رہیں انکے پارٹی منشور میں عوام سے جھوٹے وعدے کیے ہیں انھوںنے پانچ سال میں لوٹ مارہی کی۔

سپریم کورٹ کے احکام پرعمل نہ کر کے الیکشن کمشن نے کراچی کوایک بارپھرسے دہشت گردوںکے حوالے کردیاجماعت اسلامی انتخابات میںکامیاب ہوکر پاکستان کومدینے جیسی اسلامی ریاست بنائیگی۔ انھوں نے گزشتہ روزیہاں انتخابی مہم کے اختتامی جلسے سے خطاب میں کہاکہ لوگ ملک میں اسلامی انقلاب چاہتے ہیں،5 سال اقتدار میں رہنی والی جماعتوں نے ہمیں امریکا کاغلام بنایا ، پیپلزپارٹی، اے این پی، (ق) لیگ، ایم کیوایم نے عوام کودلدل میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اقتدارسے باہر رہ کربھی عوام کی خدمت کی ہے چند سوخاندانوں نے پچھلے 65سال میں لوٹ مارکی ہے انکی انتخابات میں ضمانت ضبط ہونی چاہیے، ہم منظم تحریک سے ملک میں اسلامی نظام قائم کرنے کے حامی ہیں۔

انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ کرپٹ سیاستدانوں کی لسٹ میںجماعت اسلامی کاکوئی بھی رہنما ملوث نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں انتخابی فہرستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمدنہیں کرایا جس سے دہشتگردوںکوانتخابات میں من پسندنتائج حاصل کرنے میں آزادی ملے گی۔ اس سے موقع پرجماعت اسلامی کے این اے48سے امیدوارمیاںاسلم اوراین اے 49 سے امیدوارزبیرفاروق خان نے بھی خطاب کیا اورکہاکہ ہم عوام کی طاقت سے اسلام آبادکی دونوں سیٹیں جیت چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں