کھیلوں کا زوال پلیئرز کی بے روزگاری اور ناکافی سہولیات وجہ ہیں جان شیر خان
کھلاڑیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ملازمتوں کا نہ ہونا ہے، اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے، سابق اسکواش چیمپئن
اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے ملک میں کھیلوں کے زوال کی بڑی وجہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری اور ناکافی سہولیات کو قرار دے دیا۔
میڈیا سے بات چیت میں جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈکو کھلاڑیوں کی خوراک، تربیت اور سونے کے ٹائم پر توجہ دینی چاہیے۔ گرمیوں کے موسم میں کھلاڑیوں کو ایئرکنڈیشنڈ کمرے مہیا کیے جائیں تاکہ وہ اپنی نیند پوری کرسکیں۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بھر پور طریقے سے محنت کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہی ایک موقع ہے کہ ایشین گیمز میں کھلاڑی میڈلز لاکر ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں اور ان میڈلز کی وجہ سے کھلاڑی کی پہچان ہوتی ہے، انھوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کو تیاری کیلیے بہت کم موقع ملا لیکن پھر بھی امید ہے کہ کھلاڑی شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کریں گے۔