الیکشن کمیشن کے تمام اراکین غیر جانبدار ہیں فخرالدین جی ابراہیم

راجا پرویز کے الزامات مسترد، نشان کیلیے ن لیگ کی درخواست بھی ردکی جاچکی ہے


Online May 10, 2013
صدر زرداری کے خط کا جائزہ،سیکیورٹی اور امن وامان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے راجا پرویز اشرف کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے الزامات کا نوٹس لیاہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام اراکین غیر جانبدار ہیں کسی رکن کی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے لکھے گئے خط کا بھی جائزہ لیا صدر آصف علی زرداری نے سیکیورٹی خدشات اور چند افسران پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی اور امن وامان قائم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔



الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔ جسٹس فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ متعصبانہ رویہ نہیں ہے امن وامان کے مسائل کو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر حل کیاجارہا ہے تاکہ الیکشن 2013 پرامن طریقے سے ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جہاں تک سندھ اسمبلی کے امیدوار مراد علی شاہ کا معاملہ ہے تو انکی نااہلی کی کورنگ امیدوار کو نشان الاٹ منٹ کا معاملہ متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھجوا دیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ نشانات کے حوالے سے مسلم لیگ نواز کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں