حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کا اہم کردارہوگا امین فہیم

نوکریوں پر رکھنا نکالنا نگراں حکومتوں کا کام نہیں، بلاول کے بارے میں کچھ نہیں بتائونگا

کراچی میں بے ہنگم آبادی کی وجہ سے کوئی پلاننگ نہیں ہورہی، صحافیوں سے بات چیت۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرمخدوم محمدامین فہیم نے کہاہے کہ یہ اندازے لگانا قبل ازوقت ہوگاکہ عام انتخابات کے نتائج کیا ہوں گے لیکن حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کا اہم کردارہوگا ۔

جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہاکہ اس دفعہ الیکشن کم جنگ زیادہ ہے۔ نگراں حکومتیں شفاف منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کی اپنی ذمے داری پوری کرنے کے بجائے دوسرے کاموں میں الجھ گئی ہیں۔انھوں نے کہاکہ نگراں حکومتیں ایک طرف نوکریوں کے اشتہارات دے رہی ہیں اور دوسری طرف ہمارے دور میں رکھے گئے لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے، پاکستان ٹیلی ویژن، وزارت تجارت ،کے پی ٹی اور دیگراداروں سے لوگوں کو نکال دیا گیا ہے، یہ کام نگراں حکومتوں کا نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہم جنرل اشفاق پرویزکیانی کے اس بیان کو سراہتے ہیں جس میں انھوں نے جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔




انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بھرپوراندازمیں الیکشن لڑرہی ہے، پارلیمنٹ میں ہمارے اتنی تعدادمیں نمائندے ہوں گے کہ وہ ملک اور قوم کی بات موثراندازمیں کرسکیں گے۔ ایک سوال پرمخدوم امین فہیم نے کہاکہ کسی ملک کا نام لینا مناسب نہیں البتہ ہمارے ملک میں جیوپولٹیکل صورتحال کابہت اثرہوتا ہے۔ نئے شہر ذوالفقارآبادکے حوالے سے مخدوم امین فہیم نے کہاکہ اگرسندھ میں جدیدطرزکا ایک نیا شہرآباد ہوتواس میں حرج کیا ہے، کراچی جیسے پرانے شہر میںبے ہنگم آبادی کی وجہ سے کوئی پلاننگ نہیں ہورہی ہے ۔انھوں نے اس تاثرکو غلط قراردیا کہ نئے شہر کی تعمیر سے سندھی اقلیت میں تبدیل ہوجائیں گے۔
Load Next Story