مصرمیں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی7 شدت پسند ہلاک
العریش سے دھماکا خیزمواد،کیمیکل،گرینیڈ اور مشین گنیں بھی برآمد کی گئیں، سیکیورٹی حکام
KARACHI:
مصر میں حکام کا کہنا ہے کہ صحرائے سینا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 مسلح شدت پسند ہلاک،ایک زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صحرائے سینا کے شمالی علاقے میں العریش شہر کے قریب ایک گاؤں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
حکام کے مطابق اس کارروائی میں 7 مسلح شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ مصری حکومت نے علاقے میں موجود اسلامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے بڑی تعداد میں فوج، ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھیجی ہیں۔ سینا میں مصری فوج کی تعداد کم ہے۔ سیکیورٹی حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں دھماکا خیزمواد،کیمیکل،گرینیڈاورمشین گنیں بھی برآمد کی گئیں۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ سیکیورٹٰی فورسزنے ایک گھرپرچھاپہ ماراجس کے بعد فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔