سندھ میں لوٹ مار سے ادارے تباہ ہوچکے ہیں عمران خان

سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور 22 جولائی کو مزار قائد پہنچیں، چیئرمین تحریک انصاف

سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور 22 جولائی کو مزار قائد پہنچیں، چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو : فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں لوٹ مار سے ادارے تباہ جب کہ صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 22 جولائی کو مزار قائد پر جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے، اپنے پیغام میں عمران خان نے سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ادارے بری طرح برباد کیے گئے ہیں، سندھ کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے ہیں جب کہ سندھ کی 75 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تھرپارکر میں 87 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں، لوٹ مار سے سندھ کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں، 22 جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کو بتاوٴں گا۔
Load Next Story