الیکشن شفاف ہوئے توانتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی شرجیل میمن

سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، رہنما پیپلزپارٹی


July 20, 2018
بلاول بھٹو زرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، شرجیل میمن فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے اوراگرالیکشن شفاف ہوئے توانتخابات میں پیپلزپارٹی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے، جی ڈی اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگرہم کیسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے، جی ڈی اے میں وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے کالاباغ ڈیم جیسے سندھ دشمن منصوبے کی حمایت کی تھی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لوگ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ترقی پسند اور نوجوان لیڈر کے طورپرپسند کرتے ہیں، اگرالیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں