ملک بھر میں گوردواروں اور مندروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
گوردواروں اورمندروں کی سیکیورٹی متروکہ وقف املاک بورڈکی اولین ترجیح ہے
KARACHI:
امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرملک بھرمیں گوردواروں اورمندروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک میں امن وامان اورسیکیورٹی وجوہات کی بنا پرگوردواروں اورمندروں میں حفاظتی انتظامات مزید بہترکرنےکافیصلہ کیاگیا ہے، جب کہ گوردواروں اورمندروں کے اطراف بنائی گئی تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم اورغیرمتعلقہ افرادکا داخلہ بھی بندکردیاگیا۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھرمیں گوردواروں کے نگرانوں کومراسلہ جاری کیا ہے جس میں گوردواروں کے اطراف میں تجاوزات کوفوری ختم کرکے نگرانی کا عمل مزید موثر بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
چیئرمین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گوردواروں اورمندروں کی سیکیورٹی متروکہ وقف املاک بورڈ کی اولین ترجیح ہے، نگرانوں کوکہا گیا ہے کہ کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوگوردوارے اورمندرمیں داخل نہ ہونے دیا جائے، یہاں عبادت اوروزٹ کے لیے آنے والے تمام افرادکا ریکارڈرکھا جائے اورکسی بھی شخص کوجامہ تلاشی اور اسکیننگ کے بغیرگوردوارے اورمندرمیں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
گوردواروں اورمندروں کے داخلی راستے کے سامنے بیریئرز، خاردارتاریں لگائی جائیں، متروکہ وقف املاک بورڈکے ٹیکنیکل شعبے کوہدایت کی گئی ہے کہ گوردواروں اورمندوروں کے اہم مقامات پرایسے پوائنٹ بنائے جائیں جہاں سے نگرانی اورسیکیورٹی کوبہتربنایاجاسکے۔
اس کے ساتھ پہلے سے نصب سیکیورٹی کیمروں کوفعال اورمزید کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس اورسیکیورٹی اداروں کے علاوہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا تربیت یافتہ سیکیورٹی اسٹاف بھی تعینات ہوگا۔