رنبیر کپور کے خلاف کرایہ دار نے 50 لاکھ ہرجانے کا مقدمہ کردیا

رنبیر کپور نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور مقررہ وقت سے پہلے ہی گھر خالی کرایا، شیتل سوریاونشی


ویب ڈیسک July 20, 2018
گھر سے بے دخل کیے جانے پر میں نےاور میری فیملی نے بہت پریشانی اٹھائی ہے، کرائے دار کا موقف فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے خلاف ان کے کرائے دار نے گھر سے بے دخل کرنے پر مقدمہ درج کرواتے ہوئے50 لاکھ روپے ہرجانے کا کیس کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کا بھارتی شہر پونے میں ایک مہنگا اور لگژری اپارٹمنٹ ہے جسے انہوں نے شیتل سوریاونشی نامی شخص کو کرائے پر دیا ہواتھا، تاہم اب کرائے دار شیتل نے رنبیر کپور پر انہیں گھر سے بے دخل کرنے کاالزام لگاتے ہوئےان پر 50 لاکھ روپےکا کیس کردیا ہے۔

شیتل کی جانب سے رنبیر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے رنبیر کپور سے ان کا گھر ماہانہ 4 لاکھ روپے کرایے پر ایک سال کے لیے لیا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے 24 لاکھ روپے بطور بیعانہ بھی دیا تھا لیکن رنبیر کپور نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اوروقت پورا ہونے سے قبل ہی گھر خالی کرنے کا کہہ دیا۔

شیتل نے پونے کی سول عدالت میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا ہے کہ گھر سے بے دخل کیے جانے پر انہوں نےاور ان کی فیملی نے بہت پریشانی اٹھائی ہے۔ جس کی تلافی کے لیے رنبیر انہیں 50 لاکھ روپے ادا کریں۔

اس معاملے پر رنبیر کپور کا بھی موقف سامنےآیا ہے انہوں نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شیتل سوریا ونشی کو اپارٹمنٹ خالی کرنے کے لیے نہیں کہا، کرائے دار نے اپنی مرضی سے اپارٹمنٹ خالی کیا ہےاور3 مہینے کا کرایہ بھی نہیں دیا جسے بیعانے کی رقم سے کاٹ لیا گیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 28 اگست کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں